بچوں کی نظموں اور کہانیوں سے پائتھن سیکھیں

سنڈریلا کی کہانی ہو یا جیک اینڈ جل کی نظم، انہیں درجنوں انداز میں پیش کیا گیا ہے لیکن اب ایک امریکی کمپنی نے ان نظموں اور کہانیوں کی بدولت پائتھن جیسی اہم لینگویج کی تدریس کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

سنڈائی الیکٹرونکس کمپنی نے ہر مشہور کہانی اور بچوں کی نظموں میں کوڈ شامل کئے ہیں اور بچے آسانی سے کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح نظموں میں کمپیوٹر لاجک شامل کی گئی ہے۔ پڑھنے والے آگے بڑھتے جاتے ہیں اور مرحلہ وار پروگرامنگ میں آگے بڑھتے جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ اسے بہترین مصنفین نے کوڈنگ ماہرین کی مدد سے دوبارہ لکھا ہے۔اس کی الیکٹرانک بک کی قیمت 14 ڈالر اور اصل شائع شدہ کتاب کی قیمت 34 ڈالر ہے جس کے ساتھ ای بک مفت میں دستیاب ہوگی۔ ہر صفحے پر نظم یا کہانی ایک پورے کوڈ کے ساتھ پیش کی گئی ہے اور سامنے اس سے وابستہ منظر خوبصورت تصویر کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔اس میں ریڈ رائڈنگ ہڈ اور گولڈی لاکس کے بھالو کی کہانی بھی آپ کی منتظر ہے۔ کہانی چلتے چلتے کوڈنگ میں بدل جاتی ہےاور اسی انداز سےپائتھن کا سبق آگے بڑھتا رہتا ہے۔لیکن ضروری ہے کہ آپ پائتھن کو انسٹال کریں اور کمپیوٹر یا ٹیبلٹ پر اس کی آزمائش شروع کریں۔ ایک نظم یا کہانی پڑھ کر پائتھن کوڈ لکھنے کی کوشش کرتے رہیں اور یوں آپ کا سفر جاری و ساری رہے گا۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کوڈ بدل کرآپ خود اسٹوری بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پائتھن ابھرتی ہوئی کمپیوٹر لینگویج ہے جو ڈیٹا سائنس، تحقیق، مصنوعی ذہانت، اورگیمنگ میں عام استعمال ہورہی ہے۔ اسے اب بھی مستقبل کی بہترین لینگویجز میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں12 hours agoمحبوبہ کا 10کے نوٹ پر لکھا ہوا ’لَو لیٹر‘ سوشل میڈیا پر وائرل

واٹس ایپ کے زمانے میں خاتون نے محبوب کو میسج یا کورے…

12 hours agoبندر کی بچہ اغوا کرنے کی کوشش، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

دل دہلا دینے والی ایک فوٹیج میں وہ لمحہ قید ہو گیا…

14 hours agoپوسٹ مارٹم کے دوران خواتین کی زبان کیوں کاٹ دی جاتی ہے؟

کون سوچ سکتا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران خواتین کی زبان…

19 hours agoسورج کی 83 میگاپکسل کی تصویر آپ کو حیران کردے گی

یورپی خلائی ایجنسی نے سورج کی ایک تفصیلی تصویر جاری کی ہے…

20 hours agoکیا آپ ہمیشہ کے لیے مجازی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں؟

سوشل میڈیا نے ہماری زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور اب…

24 hours agoجسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، لڑکی چلتی ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گئی؛ حیرت انگیز مناظر کی وائرل ویڈیو

دنیا بھرمیں روز ہی مختلف طرح کے حادثات جنم لیتے ہیں ان…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × 1 =

Back to top button