بچے نہ ہوئے تو طلاق دے دوں گا ۔۔ شادی کے 10 سال بعد جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

شادی کے 10 سال بعد 4 بچے پیدا ہوں تو گھر والوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے اور خصوصاً اسعورت کی جو اتنے سال کے انتظار کے بعد پہلی مرتبہ اپنی اولاد کو گود میں لے۔ شیخوپورہ میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 10 سال کے بعد 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جس پر نہ سرف گھر والے بلکہ ہسپتال انتظامیہ بہت خوش تھی۔

10 محرم والے دن امروٹ شریف کی رہائشی خاتون کے ہاں 4 بچیوں کی پیدائش ہوئی۔ پیدائش کے بعد خاتون کی حالت غیر ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ تھوڑی دیر بعد کہا گیا کہ ماں کو سنبھلنے میں کچھ وقت لگے گا البتہ بچیاں بالکل نارمل اور صحت مند ہیں۔

لیکن آج ان بچیوں کی ماں دنیا سے چلی گئی۔ خاتون کے بھائی کے مطابق: ” میری بہن 10 سال سے بچوں کے لئے تڑپ رہی تھی، اب جب اس کی گود بھری تو وہ خود دنیا میں نہ رہی۔ 2 سال سے میرا بہنوئی بہن کو طلاق کے طعنے دے رہا تھا، مگر خُدا نے اس کو ماں بنا کر دنیا سے اٹھا لیا۔ ”

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button