بڈھا نہیں ہوا ہوں،شاداب کا بابراعظم کو ٹوئٹر پرجواب

بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپینر شاداب خان نے اپنی بال پر نجم الحسین شانتو کا شاندار کیچ پکڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی کیچ پکڑنے کی تصویر جاری کی اور قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی20 میں جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بابراعظم کو مخاطب کیااور لکھا کہ بڈھا نہیں ہوا ابھی۔اس سےقبل تی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران شاداب خان نے رن آؤٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تو بابراعظم نے انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بڈھا ہو گیا ہے بڈھا’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

7 + 12 =

Back to top button