بگ بیش لیگ، مچل مارش کی شاندار سنچری کی بدولت پرتھ اسکارچر فتح یاب

آسٹریلین بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مچل مارش کی شاندار سنچری کی بدولت پرتھ اسکارچر نے ہوبارٹ ہریکینز کو شکست دے دی۔ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے لیگ کے 12 ویں میچ میں پرتھ اسکارچر نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

مچل مارش نے 60 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی، مچل مارش نے اپنی سنچری کے آخری 30 رنز صرف 9 گیندوں پر حاصل کئے۔لارینس ایوانس نے 40 رنز بنائے، ہوبارٹ کی جانب سے نیتھن ایلس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم 19 اوورز میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ہوبارٹ کے بین میکڈرمٹ نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔پرتھ اسکارچر کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور ایشٹن اگار اور اینڈریو ٹائی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پرتھ اسکارچر نے میچ 53 رنز سے جیت کر قیمتی پوائنٹس حاصل کئے، شاندار بلے بازی پر مچل مارش کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button