بھارت: خاتون کھلاڑی کو لالچ دے کر عصمت دری کرنے والے کوچ کو سزا

بھارت میں کبڈی کی خاتون کھلاڑی کو قومی کھلاڑی بنانے کا لالچ دے کر عصمت دری کرنے والے کوچ کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچ نے کبڈی کی خاتون کھلاڑی کو پہلے لالچ دیا ، پھر اس کے ساتھ عصمت دری کی اور اسے حاملہ کر دیا۔

اس معاملے میں عدالت نے کوچ کو مجرم قرار دیا تھا کیونکہ ملزم کے خلاف کافی ٹھوس ثبوت موجود تھے۔ ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ملزم کوچ کا نام شدھودھن سہدیو ہے اور اس پر ایک خاتون کھلاڑی کے ساتھ عصمت دری کے سنگین الزامات ہیں۔ کوچ نے خاتون کھلاڑی کو ریاستی اور قومی سطح کی کھلاڑی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔یہ معاملہ 30 جولائی 2018 کا ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ ملزم کوچ اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کی دھمکی دیتا تھا۔ خاتون کو ٹیم سے نکالنے کی دھمکی دیتا تھا جس کے باعث خاتون کھلاڑی کوچ کی بات ماننے پر مجبور ہوگئی۔ اسی دوران خاتون حاملہ بھی ہوگئی۔کبڈی کی خاتون کھلاڑی نے سرکاری اسپتال میں چھوٹی بچی کو جنم بھی دیا لیکن اسپتال کے عملے کو شک ہوا کہ یہ خاتون کھلاڑی غیر شادی شدہ ماں بن گئی ہے۔ اسپتال نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور خاتون کھلاڑی سے پوچھ گچھ کے بعد ساری بات سامنے آئی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ۔ملزم کوچ نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ کوچ نے کہا کہ یہ بچہ اس کا نہیں ہے۔پولیس نے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جس سے واضح ہوا کہ لڑکی کا والد ملزم کوچ تھا۔ ایک اور کھلاڑی سے چھیڑ چھاڑ کے کیس میں ملزم کو عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔جبکہ ایک اور خاتون کبڈی کھلاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیس کے ملزم کوچ شدھودھن امبھور کو دفعہ 354 کے تحت 5 سال اور دفعہ 506 کے تحت 2 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button