بھارت میں جعلی آئی پی ایل دکھا کر روسی جواریوں کو لوٹ لیا گیا

بھارت میں چند افراد نے جعلی انڈین پریمئیر لیگ کروا کر روسی جواریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ایک فارم ہاوس کے اندر آئی پی ایل کا ڈرامہ رچایا اور روس میں بیٹھے جواریوں تین لاکھ روپے ہتھا لیے گئے۔

پولیس کے مطابق جعل سازوں نے چند مزدوروں کو کھلاڑیوں کا روپ دیا جن کو اصلی آئی پی ایل ٹیمز کی جرسی پہنائی گئی جب کہ ایک جعلی امپائر بھی کھڑا کیا گیا جو باوئنڈری یا وکٹ کا اشارہ کرتا تھا۔

ڈرامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نوسربازوں سے معروف بھارتی کمنٹریٹر ہارشا بھوگلے کی آواز کی نقل کرنے والے کمنٹیٹر کو بھی کمنڑی کے لیے رکھ لیا۔

میچز کو یوٹیوب کے ذریعے لائیو دکھایا گیا اور چینل کو آئی پی ایل کا نام دیا گیا۔اس ٹورنامنٹ کے دوران پچ سے ہٹ کر زیادہ دور کا کوئی منظر نہیں دکھایا جاتا تھا۔

سٹیڈیم کا تاثر دینے کے لیے انٹرنیٹ سے شائقین کے اصلی شور کی آوازیں حاصل کر کے سپیکر کے ذریعے چلا دی جاتی تھیں اور ایسا لگتا تھا کہ واقعی یہاں تماشائیوں کا ہجوم ہے۔

اس دوران روسی جواریوں کو گمان بھی نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا دھوکہ کیا جا رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل کی سٹیج تک جا پہنچا۔ شاید فائنل بھی ہو جاتا لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے اس جعل سازی کا سراغ لگا لیا۔

پولیس نے اس کیس میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملزمان پر مجرمانہ سازش اور جوئے کا الزام ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one + 15 =

Back to top button