
بھارت کے مشہور و معروف کھلاڑی اور آرگنائزر سندیپ ننگل کو جالندھر کے ایک گاؤں میں دوران میچ گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی سندیپ ننگل کو پیر کے روز ایک میچ کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ سندیپ ننگل کبڈی کے حلقوں میں‘گلیڈی ایٹر‘ کی عرفیت سے مشہور تھے، ان کے چہرے اور سینے پر گولیوں کے زخم نمایاں تھے۔جالندھر کے ملیاں گاوں میں چل رہے ایک کبڈی کپ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے شام 6 بجے کے قریب اس کھلاڑی کا قتل کردیا۔ رپورٹس کے مطابق، سندیپ کے سر اور سینے پر تقریباً 20 راؤنڈز فائر کئے گئے۔
گولیوں کی آواز سننے کے بعد ٹورنامنٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔ سندیپ ایک پیشہ ور کبڈی کھلاڑی تھے۔ رپورٹس کے مطابق پیر کے روز شام کبڈی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران اچانک ہی اندھا دھند گولیاں چلنے لگیں۔ اس دوران سندیپ کو کئی گولیاں لگیں۔
بھارتی پنجاب کے پولیس افسر پرمندرسنگھ نے ٹیلی فون پر بتایا: ’جب وہ کبڈی میچوں کی نگرانی کر رہے تھے تو انہیں 20 سے 25 گولیاں ماری گئیں۔’مقامی ہسپتال میں منتقلی پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ ہم حملہ آوروں کو تلاش کر رہے ہیں اور تمام واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Adsence Ads 300X250