بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا پڑےگا، رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ ایشیاکپ اور چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں نہیں کرائیں گے۔ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ 10 سال میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر یہاں تک پہنچے ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی میں پی ایس ایل کے مثبت امیچ سمیت سب کا کردار ہے، پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی تنہا کرے گا جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ اشتراک نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2025 میں بورڈ سربراہ کوئی بھی ہو، اتنا بڑا ایونٹ رکنا نہیں چاہیے، کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، جو میرے بعد بھی آئے گا اس کو بھی کام کرنا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئندہ 2 سے 3 برسوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، پاکستان کو پہلے اپنی ٹیم کو بہترین بنانا ہے، جب ٹیم اچھی ہوجائے گی تو سب پاکستان کے ساتھ ملیں گے۔ ہمیں اپنی کرکٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے پچز ٹھیک نہیں ہوں گی تو کوالٹی کرکٹ نہیں ہوسکتی۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے بڑا اچھا کھیل پیش کیا ہے، دعا ہے کہ یہ تسلسل برقرار رہے، ٹیم کو بلینک چیک دینے کے لیے بہت سی چیزوں پر نظر ہے، تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔رمیز راجا نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کی شرکت کا یقین ہے، بھارت کی وجہ سے یو اے ای میں کوئی ایونٹ نہیں ہوگا، سب کو پاکستان میں ہی کھیلنا ہوگا۔پاکستان کتنےآئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرچکا ہے؟چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہر بورڈ کے ساتھ اچھا تعلقات کا خواہاں ہوں، انہیں کوئی خدشہ نہیں کہ ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کریں گی، بھارت کے ساتھ باہمی سیریز تو مشکل مگر ایشیا کپ 2023 سمیت پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس سے بھارتی ٹیم کا پیچھے ہٹنا مشکل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 × 4 =

Back to top button