بھارت کے ہاتھوں افغانستان کو شکست  چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کو لے ڈوبی

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف خراب پرفارمنس کے تناظر میں عزیزاللہ  فضلی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ  فضلی کو اُن کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کے لیے سابق آل راؤنڈر میر واعظ اشرف کو نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔افغانستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار 7 نومبر کو ابوظبی میں میچ کھیلنا ہے، تاہم اس میچ میں افغان ٹیم کی فتح کا فائدہ اُس کے بجائے بھارتی ٹیم کو پہنچنے کے امکانات واضح ہیں۔نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button