
کورونا وائرس کے نئی قسم نوول کے باعث بیجنگ میراتھن 2021 ءکو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم نوول کے خطرے نے بیجنگ میں ہونے والی میراتھن ریس کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے ، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بیجنگ میراتھن ریس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مطابق بیجنگ میراتھن کی منتظم کمیٹی نے کھلاڑیوں اورشہریوں کی صحت و سلامتی کےتحفظ کےساتھ ساتھ نوول کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل دوسرے سال بھی بیجنگ میراتھن کو منسوخ کیا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق رواں سال کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواروں کیلئے جگہیں 2022 ء تک مختص رکھے گی اور مخصوص امیدواروں کو بیجنگ میراتھن 2022 ءکیلئے رجسٹریشن کی ضروریات اور متعلقہ وبائی امراض سے بچاؤ کے ضوابط پر پورا اترنا ہو گا۔بیجنگ میراتھن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاوضہ والے تمام امیدواروں کی رقم واپس کر دی جائے ، اور اعلان کی تاریخ کے بعد تعطیلات کے علاوہ کام کے سات دن کے اندر رجسٹریشن فیس مکمل واپس کر دی جائیگی۔ Square Adsence 300X250