بیس بال ٹیم مینیجر کی فضائی موٹر بائیک پر انٹری

ایک نئی  فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں جاپان کی بیس بال ٹیم کے مینیجر اپنے اسٹیڈیم میں ایک 6 لاکھ 56 ہزار امریکی ڈالرز کی فضائی موٹربائیک-ڈرون ہائبرڈ پر سوار ہو کر داخل ہوئے۔

ہوکائڈو نیپون ہیم فائٹرز کے نئے مینیجر ٹسویوشی شِنچو مستقبل کی ایکس ٹورِزمو پر سوار ہوکر ہوکائڈو کے سایپورو ڈوم میں داخل ہوئے۔اس وہیکل کو ایک موٹر سائیکل، ڈرون اور عمودی طریقے سے ہوا میں اٹھنے والے ایئر کرافٹ کے مرکب کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔یہ فضائی موٹر بائیک 40 منٹ کے دورانیے تک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔ایکس ٹورِزمو ایک پھیلے ہوئے ڈرون کی طرح دِکھتی ہے سوائے اس کی موٹر بائیک کے انداز میں لگی ہوئی سیٹ کے جو صرف ایک مسافر کو بٹھانے کے لیے لگی ہے۔شِنجو اپنی ٹیم ہوکائڈو نِپون ہیم فائٹرز کے اس سیزن کے پہلے میچ کے لیے اس فضائی موٹر بائیک پر سوار ہو کر میدان میں پہنچے۔شِنجو اس وہیکل کو پہیوں پر چلا کر اسٹیڈیم میں لائے، پھر پرواز بھری اور فیلڈ سے کافی بلندی پر لے گئے اور ایک منٹ بعد لینڈ کر گئے۔جس کے بعد انہوں نے اپنا ہیلمیٹ اتارا اور اپنی سرخ رنگ کی جیکٹ گراؤنڈ میں اچھال دی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button