تحریک انصاف لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کا الزام، 300 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی کے مری روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج پر راولپنڈی کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

مقدمات تھانہ صادق آباد، نیوٹاؤن اور وارث خان میں پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق کارکنان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن کے شیشے  توڑ ڈالے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پہچانا جاسکتا ہے، مظاہرین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eleven − two =

Back to top button