تحریک انصاف کے 9سابق وزراء تاحال سرکاری رہائش گاہوں پر قابض

فواد چوہدری، پرویز خٹک سمیت پاکستان تحریک انصاف حکومت کے 9 سابق وزراء اسلام آباد کی منسٹرز کالونی کی سرکاری رہائش گاہوں پر تاحال قابض ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر رہائش گاہیں خالی نہ کی گئیں تو آپریشن کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 10 اپریل کو ختم ہوگئی تھی تاہم ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود 9 سابق وزراء منسٹرز کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر قابض ہیں۔جن وزراء نے تاحال سرکاری رہائش گاہیں خالی نہیں کیں ان میں فواد چوہدری، پرویز خٹک، حماد اظہر، نور الحق قادری، زبیدہ جلال، فہمیدہ مرزا، عثمان ڈار سمیت دیگر شامل ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزراء کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں خالی نہ کی گئیں تو آپریشن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکر ہاؤس خالی کردیا، موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف بیرون ملک دورے سے واپسی پر اسپیکر ہاؤس منتقل ہوجائیں گےدوسری جانب اسد قیصر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کی 2 سرکاری گاڑیاں اور 8 ملازمین واپس نہیں کئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکاری گاڑیاں اور ملازمین کی واپسی کا حتمی نوٹس جاری کردیا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × 1 =

Back to top button