تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب

متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور وزیراعظم  اوروزیر اعلیٰ پنجاب  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوگا جس میں جنرل کونسل اور کنونشن سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ جنرل کونسل میں پارٹی امور، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، عدم اعتماد سمیت دیگر پر غور ہوگا اور لانگ مارچ کے حوالے سے ایم پی ایز کو ٹا سک دیئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا ٹاسک مریم نواز کو سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کے حوالے حمزہ شہباز کو بھی ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ  کے حوالے ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں سے لوگوں کی لوگوں کو کہاں اکٹھا کرنا اسکا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اجلاس میں نواز شریف، مریم نواز کو مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کا ٹاسک بھی سونپے گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز کا پہلا جلسہ کہاں اور کس تاریخ کو ہوگا اسکا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button