ثقلین مشتاق کو قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا گیا

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کے عبوری کوچ کے عہدے سے سبکدوش کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بار پھر دیسی کوچز سے دل بھر گیا ہے۔ثقلین مشتاق نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور اس کے بعد کے تمام ایونٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں تاہم اب انہیں اس عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ثقلین کے ’دوسرا‘ سے بابر اعظم بھی چکرا گئے پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی فی الحال کوئی اسائمنٹ نہیں، اس لئے ثقلین مشتاق کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے غیر ملکی کوچز ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تقرری کا اشارہ دیا تھا۔واضح رہے کہ ثقلین مشتاق انگلینڈ سمیت کئی غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق کی بیٹیوں کے ساتھ پیار بھری ویڈیو وائرلگزشتہ برس پی سی بی نے ثلقین مشتاق کو ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ مقرر کیا تھا۔رمیر راجا کے چیئرمین پی سی بی انتخاب کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ واقر یونس نے استعفیٰ دے دیا تھا۔جس کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری طور پر قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button