جب تک ہمت ہے مسخروں اور انکے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، شہباز گل

شہباز گل کا کہنا ہے کہ انشاللہ جب تک ہمت ہے مسخروں اور انکے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔  کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑوں گا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن، انشاللہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔انشاللہ جب تک ہمت ہے مسخروں اور انکے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑوں گا۔ کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن، انشاللہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

مجھے پتہ ہے میری بہت تکلیف ہے مسخروں اور ان کے لیڈروں کو۔زندگی موت عزت اللہ کے ہاتھ ہے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 20, 2021

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے میری بہت تکلیف ہے مسخروں اور ان کے لیڈروں کو زندگی موت عزت اللہ کے ہاتھ ہے۔شہباز گل نے کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے آئے دن میرے امریکہ واپس جانے کی جھوٹی پیشن گوئیاں کرتے رہتے ہیں، میں ایسے مسخروں پر واضح کر دوں کہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جتنا پیسہ آپ شریفوں کی کرپشن میں مدد کر کے کماتے تھے اس سے زیادہ پیسوں کی نوکری عمران خان پر قربان کی ہے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

16 + 7 =

Back to top button