جدید ٹیکنالوجی سے لیس شیاؤ می کا نیا گیمنگ مانیٹر متعارف

اسپین کے شہر بارسلونا میں آج سے  تین روزہ موبائل ورلڈ کانگریس 2022 کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں اس بار زیادہ زور گیمنگ سے متعلقہ ڈیوائسز کا ہے۔ نمائش کے پہلے دن صارفین کے لیے مختلف آلات بنانے والی کمپنی شیاؤ می کی جانب سے ایک منفرد گیمنگ مانیٹر پیش کیا گیا۔فاسٹ آئی پی ایس ٹیکنا لوجی سے لیس 23.8 انچ کا یہ گیمنگ مانیٹر 240 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ بہترین گیمنگ ایکسپیریئنس فراہم کرتا ہے۔سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ریڈ می گیمنگ مانیٹ جدید ترین DC ڈمنگ سے آراستہ ہے، یہ فیچر ابتدائی برائٹنیس کو کنٹرول کرتے ہوئے اس کے لحاظ سے سرکٹ کو پاور سپلائی کرتا ہے۔شیاؤ می کا دعوی ٰ ہے کہ یہ 100 فیصد sRGB کلر کوریج فراہم کر تاہے۔ریڈ می کے اس نئے گیمنگ مانیٹر کو چین میں 1599 یو آن (44ہزار 400 پاکستانی)  کی تعارفی  قیمت پر پیش کیا گیاہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گیمنگ مانیٹر کی 4 مارچ سے باضاطئہ فروخت شروع کر دی جائے گی۔ریڈ می گیمنگ مانیٹر کو اوپر اور اطراف میں پتلے بیزل اور نسبتا پتلی چن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔240 ہزٹر ریفریش ریٹ کے ساتھ اس کا رسپانس ٹائم 1 ملی سیکنڈ سے بھی کم ہے۔شیاؤ می کی جانب سے اس نئے مانیٹر میں AMD FreeSync  پریمیئم ٹیکنالوجی دی گئی ہے، جو کم ازکم فل ایچ ڈی ریزولیشن کے ساتھ  اسموتھ گیمنگ ایکسپیریئنس کو یقینی بناتی ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button