
جرمن حکومت نے متبادل توانائی کے حصول کے اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں ملک میں قائم تین مزید جوہری توانائی گھروں کو بند کر دیا ہے۔ یوں اب جرمنی میں سول توانائی حاصل کرنے کی خاطر جرمنی میں صرف ایسے جوہری پاور گھر رہ گئے ہیں، جو ابھی تک فعال ہیں۔
سن دو ہزار گیارہ میں جاپان کے فوکو شیما ایٹمی ری ایکٹر میں حادثے کے بعد برلن حکومت نے اپنے ہاں قائم جوہری توانائی گھروں کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور وہ اب توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔