
لذیذ ذائقہ اور خوبصورت رنگ والا پھل کیوی اپنے اندر بے شمار غذائیت لیے ہوئے ہے۔ یہ پھل بظاہر تو چیکو کی طرح دکھائی دیتا ہے لیکن اندر سے بالکل مختلف اور مزیدار ہوتا ہے۔ دراصل اس پھل کی ابتداء نیوزی لینڈ سے ہوئی ہے اسی لیے اس کا نام نیوزی لینڈ کے ایک پرندے کیوی کے نام پر رکھا گیا ہے۔
آئیے آپ کو اس پھل سے صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں بتائیں۔
1) دل کی بیماری کے لیے مفید
کیوی کھانے والے افراد کا دل ہمیشہ صحت بخش رہتا ہے، اسے کھانے سے انسان کا بلڈ پریشر ریٹ متوازن رہتا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوی پھل دل کی مختلف بیماریوں کے شکار افراد کے لیے انتہائی مفید ہے، اس پھل سے انسان 15 فیصد تک دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
2) پرسکون نیند

ایسے افراد جنہیں مشکل سے نیند آتی ہو اور وہ انسومنیا جیسی بیماری کا شکار ہوں، انہیں کیوی باقاعدگی سے کھانا چاہیے۔ یہ پر سکون نیند کے لیے بہترین پھل ہے۔
3) منرلز اور وٹامنز سے بھرپور
اس پھل میں ناصرف وٹامن سی بلکہ وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کی کارکردگی کو درست رکھتے ہیں جس میں خون کی روانی، آئرن جذب کرنے کی صلاحیت، مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔
4) ہمیشہ جوان رکھتا ہے

کیوی پھل میں الکلی کی خاصیت موجود ہوتی ہے جو کہ مرچ مسالحے والے کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، جس کا اثر آپ کے چہرے پر پڑتا ہے۔ اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد بھی چمکتی دمکتی اور ترو تازہ رہے گی۔ یہ پھل آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دے گا۔
کیوی میں ایسے کیمیاوی اجزا ءپائے جاتے ہیں جنہیں زیکسینتھن اور لیوٹین کہا جاتا ہے‘ جو آنکھوں کیلئے بہت ضروری ہیں ۔ خوراک میں ان کا شامل ہونا اس لئے بھی ضروری ہے کہ جسم ان کو خود پیدا نہیں کر پاتا‘ جسم میں ان کی کمی قوت بینائی کو متاثر کرسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق اس پھل کے روزانہ استعمال سے نظر کی خرابی کے امکانات 36 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن ’سی‘ کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں کیونکہ کیوی کی 100 گرام مقدار میں 145فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے میں دگنا ہے۔اس میں پایا جانے والا وٹامن سی اورطاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں اور سرطان کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔انہیں کھانے سے پھیپھڑوں کا نظام بہتر ہوتا ہے جس سے دمے کے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔
کیوی پھل میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں جو تیزابی کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد میں چمکتی دمکتی اور تروتازہ رہے گی۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں بہتر نتائج کیلئے کیوی پھل کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔