جعلی اکثریت والوں کا منہ اور انکا قانون کالا ہوگیا، فیصل سبزواری

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ جعلی اکثریت والوں کا منہ اور انکا قانون کالا ہوگیا۔

فیصل سبزواری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جعلی اکثریت کی بنیاد پر آئین سے متصادم قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، جعلی اکثریت والوں کا منہ اور انکا قانون کالا ہوگیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعصب کی جو فصل بوئی وہ ہم کاٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ صداقت حسین کو بےدردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملک میں ایک پتا بھی گرے تو بلاول کا ٹوئٹ آجاتا ہے، جو کچھ ہوا بلاول کی پالیسی کے تحت ہوا، ہم اپنی آواز بلند اور احتجاج کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف مائیں، بہنیں احتجاج کر رہی ہیں، خواتین آنسو گیس، لاٹھی چارج تعصب کے سامنے ڈٹی رہیں، ہماری ماؤں بہنوں کی طرف بڑھو گے تو میں بھی ڈنڈا اٹھاؤں گا۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ بلدیاتی قانون نے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں انکو آگ لگتی ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button