جلسے کے دوران ن لیگی رہنما انتقال کر گئے۔۔

انسان کی زندگی کتنی ناقابلِ بھروسہ ہے اس بات کا اندازہ لگانے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں جس میں ن لیگ کے امیدوار شیخ عبدالقدوس انتخابی جلسے میں شریک تھے اور جلسے میں ہی چل بسے۔ ویڈیو دیکھیں

جلسے میں بیٹھے ہوئے ہی بیہوش ہوگئے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی انتخابی جلسے میں شریک ن لیگی رہنما شیخ عبالقدوس بالکل ٹھیک بیٹھے ہوئے تھے اور پھر اچانک ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی. انھیں پانی بھی دیا گیا لیکن وہ فوراً ہی بیہوش ہوگئے۔ بعد ازاں انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

سیاسی رہنما کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق

یہ جلسہ راولپنڈی کے ضمنی انتخابی مہم کے لئے راجا صغیر کا انتخابی جلسہ تھا جس میں شیخ عبدالقدوس بھی شریک تھے۔ شیخ صاحب جلسے سے خطاب کرکے بیٹھے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اسپتال والوں نے دل کے دورے کی تصدیق کی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button