جنوبی افریقہ  کے خلاف اپنی ہیٹ ٹرک سے لاعلم تھا،لاستھ ملنگا

سری لنکا کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر  لاستھ ملنگا کرکٹ ورلڈکپ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار ہیٹ ٹرک سے ہی لاعلم تھے۔تفصیلات کے مطابق اپنے کیریئر کے اس یادگار لمحے سے متعلق لاستھ ملنگا نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک پیغام جاری کیا اور کہا کہ یہ وہ دن تھا جس نے میرے کیریئر کو ایک شکل دی۔اس ویڈیو پیغام میں ملنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک میں چھپی دلچسپ کہانی سنائی۔سابق سری لنکن کرکٹر نے بتایا کہ جب انہوں نے لیجنڈری جیک کیلس کو آؤٹ کیا تو انہیں یہ علم ہی نہیں تھا کہ انہوں نے ہیٹ ٹرک کرلی۔fifteenth anniversary of the day that outlined my cricketing profession?

Taking 4 wickets in 4 deliveries towards SA in ICC Cricket World Cup 2007 and practically taking my crew residence?

Head over to YouTube and relive the second with me?❤️https://t.co/58VurDI0Du

— Lasith Malinga (@ninety9sl) March 28, 2022

ان کا کہنا تھا کہ جب ساتھی کھلاڑی ان کے قریب آئے تو انہوں نے بتایا کہ یہ تو ہیٹ ٹرک ہے جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہاں ہیٹ ٹرک ہوگئی ہے۔ملنگا نے اس کی وضاحت یوں پیش کی کہ ان کی تمام تر توجہ ٹیم کو میچ جتوانے پر مرکوز تھی اسی وجہ سے وہ اس پر دھیان نہیں رکھ سکے کہ انہوں نے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔خیال رہے کہ ورلڈکپ 2007 کے اس میچ میں ملنگا نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی یادگار بولنگ کی تھی اور چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر آسانی سے فتح کی جانب گامز کو جنوبی افریقہ کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔جب سری لنکا کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ جبکہ جنوبی افریقہ کو 3 رنز درکار تھے تو لاستھ ملنگا کی ہی گیند پر رابن پیٹرسن نے چوکا لگا کر پروٹیذ کو جیت دلوائی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button