جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کی درخواست ضمانت خارج کردی، عدالت نے ملزمہ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے عدم پیشی پر درخواست ضمانت مسترد کی، دوران سماعت عدالتی اہلکار نے تین دفعہ ملزمہ کا نام پکارا لیکن وہ پیش نہ ہوئی۔

جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزمہ کدھر ہے؟وکیل نے بتایا کہ وہ ادھر ہی ہے ہم نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دی ہے۔مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ یہ عدالت سن ہی نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: 

یاد رہے گزشتہ ہفتے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جبکہ گرفتار افراد میں خاتون ٹک ٹاکرکے پروڈیوسر، کیمرہ مین اور ویڈیو ایڈیٹر شامل ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button