جونئیر ایشین کراٹے چمپئین شپ ، سعودی کھلاڑی نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

قزاقستان میں جاری ایشین کراٹے چمپئین شپ میں سعودی عرب کے جونئیر سلطان ال قہطنی نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

سعودی عرب کے کراٹے کھلاڑی سلطان ال قہطنی نے 55 کلو گرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔جونئیر ایشین کراٹے چمپئین شپ کا یہ 19 واں ایڈیشن تھا جبکہ 17 واں بڑوں کے مقابلے کا ایونٹ تھا۔یہ ایشین چمپئین شپ 18 تا 22 دسمبر تک قزاقستان کے شہر الماتے میں کھیلی جائے گی۔دیگر مقابلوں میں سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، 76 کلو گرام کیٹیگری میں عبدالرحمان حجراسی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔جبکہ 76 کلو گرام سے زیادہ کی کیٹیگری میں عمرالبخت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ عمر البخت نے اس سے قبل 61 گرام کی کیٹیگری میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button