جو تشدد کرے گا کچل دياجائےگا، وزير داخلہ شيخ رشيد

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحريک عدم اعتماد لانا اپوزيشن کا حق ہے مگر جو تشدد کريگا کچل ديا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پارليمنٹ لاجز کے باہر پوليس پر تشدد کياگيا، قانون سے بالاتر کوئی نہيں ، قانون کو ہاتھ ميں نہيں لينا ورنہ قانون آپ کو ہاتھ ميں لے گا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس 172بندے اکھٹے نہیں ہورہے اسلیے یہ راہ فرار اختیار کررہے ہیں، ہم ان حالات سے سرخرو ہو کر نکليں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھيراؤ سے پہلے 101 مرتبہ سوچنا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ،اجلاس بلانے کا اب تک فيصلہ نہيں کيا،  پچھلے2ماہ سے ملک ميں خلفشار، انتشارکی فضاپھيلائی جارہی ہے۔ عمران خان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انھوں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولاہے۔ ملک میں کسی کو پرائیویٹ ملیشیا رکھنے کی اجازت نہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کی دونوں ايم اين ايز مشہوری کے لئے تھانے ميں بيٹھے ہيں، ارکان اسمبلي کو ہم نے گرفتار نہيں کيا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آبادکوايف سي اورر ينجرز کے حوالے کرديا تو پھر مجھےنہ کہنا، پھر12 آدمی کم ہوگئے تو مجھے نہ کہنا، انہوں نے کہا کہ تحريک عدم اعتماد ناکام ہے۔اس سے قبل سماء سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد میں آج ايک سيل کو پکڑا ہے کل بھی پکڑا تھا جن کے نشانے پر یہ لوگ ( اپوزیشن رہنما ) تھے۔ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے 4 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اطلاعات اچھی نہیں ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button