
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو پوڈکاسٹ سنتے ہیں وہ پوڈ کاسٹ نہ سننے والون کی نسبت زیادہ کھلے دماغ کے، عقلی طور پر زیادہ فعال اور کم پریشان ہوتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ پوڈکاسٹ سننے کے یک طرفہ تعلقات اور معاشرتی مصروفیات کا تعلق پوڈکاسٹ سننے والے پر پڑنے والے مثبت اثرات سے تھا۔کوئنز لیند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے محققین نے 300 سے زائد شرکاء سے ان کے پوڈکاسٹ سننے کی عادات کے متعلق سوالات پوچھے اور ان کا موازنہ ان کی شخصیتوں اور سننے کی وجوہات سے کیا گیا۔مقالے کے مصنف نے مقلے میں لکھا کہ جیسی پیشگوئی کی گئی تھی، محققین کو معلوم ہوا کہ جن کے اذہان کھلے ہوئے تھے، جن میں علمی تجسس پایا جاتا تھا اور سوچنے سمجھنے کی بہتر صلاحیت رکھتے تھے وہ عموماً پوڈکاسٹ سنا کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز بتاتی ہے کہ وہ لوگ جو پوڈکاسٹ سنتے ہیں ان میں معلومات کی بھوک بہت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نتائج گزشتہ تحقیقوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں جس میں علمی مقاصد کے لیے دیگر نئی ٹیکنالوجی اور آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال کا تعلق دماغ کے کھلے پن، تجسس یا سوچ بچار سے تھا۔ Adsence Ads 300X250