جھاڑو لگانے، ویکیوم کرنے اور خود کو صاف کرنے والا متحرک روبوٹ

ایک ٹکیہ کی طرح دکھائی دینے والا یہ روبوٹ ازخود گھر میں چلتا رہتا ہے جو فرش کی صفائی بھی کمال کی کرتا ہے۔ اسے رویڈمائی ایوا کا نام دیا گیا ہے جس میں گیلا اور خشک پوچا، ویکیوم کلینر اور پریشر والا ویکیوم کلیننگ سسٹم بھی ہے۔

دوسری جانب یہ اپنےبیس اسٹیشن میں جاکر ازخود جارچ ہوتا ہے اور ازخود اپنا کوڑا باہر خارج کرسکتا ہے۔ اگر آپ امکمیپ پر اس کی صفائی کے اوقات طے کرکے باہر چلے جائیں تو یہ خود چارج ہوکر فرش صاف کرے گا اور اپنے اسٹیشن پر دو ماہ کا کچرا جمع کرتا رہے گا۔اس کی دوسری خاصیت یہ ہے کہ یہ ازخود صاف اور خشک ہوجاتا ہے۔ اس میں صفائی کے تین بڑے آپشن ہیں، اول، جھاڑو لگاتا ہے، دوم گیلے کپڑے کی طرح فرش صاف کرتا ہے اور سوم 3200 پی اے کی قوت سے ویکیوم کلینر کی طرح کام کرتا ہے اور اس طرح گرد کے معمولی ذرات بھی صاف کرسکتا ہے۔اس میں مصنوعی ذہانت کا نظام 360 درجے زاویئے پرفرش کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔ اگر چاہیں تو آپ اسے ایلکسا اور ایپ سے بھی کنٹرول کرسکتےہیں۔ ان تمام خواص کی بنا پر یہ جھاڑو پوچے والی ماسی کی چھٹی تو ضرور کرسکتا ہے۔ پورے عمل میں آپ کے ہاتھ گندے نہیں ہوتے۔ بس بیٹھے رہیں اور یہ روبوٹ پورے گھر کو صاف کردے گا اور وہ بھی بہت تیزی سے۔اس کے اندر گول دائروں کی طرح برش لگے ہیں جو 180 چکر فی گھنٹے کی رفتار سے گھومتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ برش میں لگے کیمیکل مکمل طور پر بیکٹیریا کش ہیں اور فرش کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں۔مکمل طور پر ایپ سے کنٹرول ہونے والے اس صفائی روبوٹ کی قیمت 799 ڈالر ہے Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button