جہانگیر ترین پارٹی رہنماؤں کو اہم پیغام دیکر لندن روانہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما اب ایک ہفتے لندن میں رہیں گے، جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ لندن روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے نام اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہا ہوں، آپ لوگوں نے متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔ جہانگیر ترین صبح ساڑھے 10 بجے خصوصی طیارے پر لندن روانہ ہوئے۔دوسری جانب جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما عون چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اور کچھ روز قبل طبعیت بہتر ہونے ہر وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے، تاہم اب وہ طبی چیک اپ کے لئے لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں ایک ہفتہ رہیں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں شمار کیے جانے والے جہانگیر ترین وقتاً فوقتاً علاج کیلئے لندن جاتے رہتے ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button