جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ 24 دسمبر کو خلاء میں بھیجی جائے گی

ناسا کئی بار التواء کا شکار ہونے والی اپنینئی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو آئندہ جمعے کے روز خلاء کے لیے روانہ کرے گا۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بِل نیلسن نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو 24 دسمبر کو خلاء میں بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔ جس کے لیے یورپی آریانے راکٹ جنوبی امریکا کے فرینچ گیانا سے پرواز پھرے گا۔10 ارب ڈالرز مالیت کی ٹیلی اسکوپ، جس کو خلاء میں موجود ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کا جاں نشین خیال کیا جا رہا ہے، کو ہفتے کے روز اڑان بھرنی تھی لیکن لانچ تیاریوں کے درمیان ہونے والے ایک حادثے کی وجہ سے لانچ چار دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔جس کے بعد راکٹ کے کمیونیکیشن لنک میں مسئلے کی وجہ سے لانچ دو دن اور آگے بڑھا دی گئی۔امریکی اور یورپی اسپیس حکام نے جمعے کو بطور لانچ ڈیٹ کے طے کر دیا ہے۔چھٹیاں ہونے کی وجہ سے لانچ سائٹ پر تھوڑا ہجوم متوقع ہے۔ لانچ مشرقی معیار وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 20 منٹ پر ہوگی۔پہلے ہی التواء کا شکار جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ خلاء میں جا کر کائنات کا جائزہ لے گی۔ اس کو خلاء میں بھیجے جانے والے مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین سے قریب ستاروں اور ان کے گرد کرتے سیاروں کے ایٹماسفیئر کے متعلق معلومات اکٹھی کرے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button