حالیہ واقعات سے پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، شہزاد وسیم

سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے۔

ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں تحریک افغانستان کے انسانی المیہ پر آئی، جن ارکان نے بات ارد گرد کے حالات اور کافی کچھ کہا۔انہوں نے کہا کہ سیاست ہے اور ہم سمجھتے ہیں سیاست میں یہ ہوتا ہے، پاکستان افغانستان کے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، مسئلہ وہاں پر اقتدار اور عالمی سامراج کا ہے، وہاں اقتدار کے معاملات جو بھی ہوں ہم نے انسانی مدد کرنی ہے، ہم نے کوشش کی اور بڑی کامیاب کوشش کی کہ اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت سے آگے بڑھے۔    ان کا کہنا تھا کہ اس تمام کوشش کا مقصد صرف اور صرف افغان لوگوں کی مصیبتیں کم کرنا ہی ہے، موجودہ افغان حکومت نے وہاں سے پاکستان کیلئے امن کی گارنٹی دی، امریکہ لڑنا افغانستان سے آئے تھا اور وہاں داعش چھوڈ کر چلا گیا۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ حالیہ واقعات سے پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، جنگ ہمیشہ ایک طرف زور بازو سے ہوتی ہے تو دوسری طرف بات چیت بھی ہوتی ہے، یہ انسانی تاریخ ہے کہ جنگ سے پہلے بات جنگ کے درمیان اور جنگ کے بعد بھی بات ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر کہا جا رہا ہے کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیوں ہو رہے؟ ٹی ٹی پی کے اندر کافی گروپس ہیں ہر ایک کا اپنا اپنا انٹرسٹ ہے۔سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب آپ کے دور حکومت میں ڈرون حملے ہوتے تھے اور اس وقت آپ نے طے کیا تھا کہ آپ ڈرون حملے کرواتے جائیں ہم اوپر اوپر سے مزمت کرتے جائیں گے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two × three =

Back to top button