حاملہ خواتین کو گھر والے بازار جانے نہیں دیتے، یہ پیرس گھوم رہیں ۔۔ ذوالقرنین اور کنول کے باہر جانے اور ویڈیوز میں سب کچھ بتانے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنانے لگے

ذولاقرنین اور کنول آج کل پیرس گھومنے گئے ہوئے ہیں۔ ان کی ویڈیوز اور وی لاگز ہر کوئی پسند کرتا تھا لیکن جب انہوں نے کنول کے امید سے ہونے کی اطلاع اپنی ویڈیوز میں دی تو لوگوں نے منفی کمنٹس کرنا شروع کر دیے جس پر ان کی جانب سے کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا بس یہ کہا گیا کہ ہم آپ کو بھی اپنی فیملی سمجھتے ہیں لہٰذا ہم نے اپنی خوشی آپ سے بھی شیئر کردی۔

کمنٹس کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ:
ہمارے ہاں تو گھر کی بڑی خواتین حاملہ خواتین کو بازار تک جانے نہیں دیتیں، ان کا اتنا خیال رکھا جاتا ہے لیکن یہ تو پیرس گھوم رہی ہیں اور پھر ویڈیوز میں سب کو یہ بتا رہی ہیں کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے، متلی یا قے محسوس ہو رہی ہے، وغیرہ وغیرہ ۔۔ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے ذوالقرنین کو مخاطب کیا کہ آپ کی بیگم حمل سے ہیں ایسی حالت میں اتنا سفر کرنا مناسب نہیں ہے۔ کچھ خیال کیا جائے، وہیں کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ گھومنے میں کوئی برائی نہیں ہے، لیکن آپ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کس ملک میں رہتے ہیں اور یہاں کی روایات میں یہ نہیں کہ کھلے عام ہر باز ظاہر کی جائے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button