
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 6, 2022
سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ اور مریم صفدر چینی چور اور آٹا چور اور ATMs پر گلا پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کرتے تھے اب دائیں بائیں انکو ساتھ کھڑا کرکے سب کچھ حلال ہوگیا ہے ؟ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ؟ کوئی Ethics ہوتے ہے ؟علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں۔اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں ، عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، پہلے یہ کریں کے اپنے MPA سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہی لیں پھر یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہیں تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 6, 2022
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، پہلے یہ کریں کے اپنے MPA سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہی لیں پھر یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہیں تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں شکایت دائر کریں ہم ساتھ ہیں ، اس کے بعد اسی ہوٹل میں دو اجلاس کریں ایک میں مولانا فضل الرحمن کو صدر اور دوسرے میں اپنے سیکیورٹی گارڈزکی میٹنگ کر کےکیپٹن صفدر کو چیف بنا لیں سارے عہدے جب ایسے ہی بٹنے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں۔آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں شکایت دائر کریں ہم ساتھ ہیں ، اس کے بعد اسی ہوٹل میں دو اجلاس کریں ایک میں مولانا فضل الرحمن کو صدر اور دوسرے میں اپنے سیکیورٹی گارڈزکی میٹنگ کر کےکیپٹن صفدر کو چیف بنا لیں سارے عہدے جب ایسے ہی بٹنے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 6, 2022
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز گل نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ویڈو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رو لیں رو لیں ابھی تو بہت رونا باقی ہے، یہ خاندان بھی کیا سرکس ہے۔ باپ اسلام آباد کے ہوٹل سارا دن اچکن پہن کر بیٹھا رہتا ہے اور بیٹا اب فلیٹیز ہوٹل میں وزیراعلی کی واسکٹ پہن کر بیٹھا ہے۔رو لیں رو کیں ابھی تو بہت رونا باقی ہے۔ یہ خاندان بھی کیا سرکس ہے۔ باپ اسلام آباد کے ہوٹل سارا دن اچکن پہن کر بیٹھا رہتا ہے اور بیٹا اب فلیٹیز ہوٹل میں وزیراعلی کی واسکٹ پہن کر بیٹھا ہے۔ pic.twitter.com/IrCDYM6n9p
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 6, 2022
اپنے ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ معاویہ اعظم کا عثمان بزدار کے کہنے پر حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا بیان قطعی بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ معاویہ اعظم کااپنی مرضی سے کسی کو ووٹ دینا اور پھر اسے عثمان بزدار سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔حسان خاور نے مزید کہا کہ عثمان بزدار سے ایسی بات منسوب کرنا مضحکہ خیز امر ہے ، معاویہ اعظم پی ٹی آئی کے رکن نہیں بلکہ اتحادی تھے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے حمزہ شہباز کو ہوٹل کا وزیر اعلیٰ قرار دے دیا۔اپنے پیغام میں مونس الٰہی نے حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’فلیٹیز ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ صاحب مبارک ہو۔
یاد رہے اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف 199 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز سمیت متحدہ اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ایک بس کے ذریعے نجی ہوٹل پہنچی۔پنجاب اسمبلی سے متصل نجی ہوٹل میں صوبائی اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کو 199 اراکین پنجاب اسمبلی نے ووٹ ڈالے جب کہ پرویز الہیٰ کی حمایت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کی اس موقع پر تحریک انصاف کے منحرف اراکین ترین گروپ اور عبدالعلیم خان گروپ ، اسد کھوکھر گروپ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ناراض ارکان موجود تھے۔متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلی منتخب کر لیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے شو آف ہینڈ کر کے حمزہ شہباز کو ووٹ کیا ، حمزہ شہباز نے 199 ووٹ حاصل کیے۔ دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا حمزہ شہباز شریف 199 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔Hamza Shehbaz Sharif with 199 votes elected as Chief Minister Punjab. Shukar Alhamdolillah.
Sherrrrrrr 🐅🐅🐅
Nawaz Sharif zindabad 🙌❤️
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ آیئنی اور قانونی اجلاس ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) اپنی اکثریت ثابت کرنے جا رہی ہے۔پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ آیئنی اور قانونی اجلاس ہے۔ مسلم لیگ ن اپنی اکثریت ثابت کرنے جا رہی ہے انشاءاللّہ 🐅🐅🐅
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 6, 2022
ادھر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مریم نواز اپنے بھائی حمزہ شہباز کے گلے لگ کر انہیں مبارک باد دے رہی ہیں۔ کیپشن میں مریم اورنگزیب نے بھی لکھا کہ حمزہ شہباز 199 ووٹ لے کر وزریراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں جب کہ مریم نواز حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔Chief Minister Punjab Hamza Shehbaz Sharif Alhamdulliah elected by 199 votes . @MaryamNSharif broke into tears whereas congratulating Hamza Bhai @HamzaSS ♥️♥️♥️🙏🏽🙏🏽🙏🏽 pic.twitter.com/zeKcSNy1pr
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 6, 2022
Adsence Ads 300X250