حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے مینڈیٹ دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، اب ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت ختم کرتے کرتے انہیں اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے ہیں۔

عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا، ملکی حالات خوفناک اور خوراک کا بحران دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

۲۰۱۸ میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بردار، پیرنی صاحبہ-منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق انکو نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لئیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 30, 2022

عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، منی گالہ گینگ، مریم نواز

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام سے ان کا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بزدار، پیرنی صاحبہ، منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسے اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق ان کو نہ لینے دینا، صوبے کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 × four =

Back to top button