حکومت سندھ کا بلقیس ایدھی کی تدفین سرکاری سطح پر کرنیکا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ  نے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی تدفین سرکاری سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے جو ان کے انتقال کے فوراً بعد ایدھی ہوم میٹھادر پہنچے جہاں انہوں ںے فیصل ایدھی اور سعد ایدھی سمیت غمزدہ خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کیا۔

سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر بلقیس ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور صوبائی حکومت و پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایدھی صاحب کا پورا خاندان فلاحی کاموں میں مصروف ہے، ایدھی صاحب کی آخری رسومات بھی سرکاری سطح پر ادا کی گئی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ بلقیس ایدھی کی آخری رسومات بھی اسی ہی طرح سے ادا کی جائیں۔

سپر ہیرو ’ایدھی بابا‘ کی تیسری برسی

واضح رہے کہ بلقیس ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

16 + 12 =

Back to top button