حکومت نے ایک انتہائی پرکشش آٹو موبائل سیکٹر پالیسی متعارف کروائی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک انتہائی پرکشش آٹو موبائل سیکٹر پالیسی متعارف کروائی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی، ایم این اے چوہدری سالک،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں لوکل گورنمنٹ کی قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نئی صنعتیں لگا کر بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی کی جاسکتی ہے ، سمال اینڈ میڈیم ٹرم انٹرپرائزز کو آگے لے کر چلیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک انتہائی پرکشش آٹو موبائل سیکٹر پالیسی متعارف کروائی ہے۔مخدوم خسرو بختیار نے قائم مقام گورنر کو وزارت صنعت و پیداوارکے بڑے پیمانے کی صنعت اور برآمدی صنعت کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔  Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

9 − six =

Back to top button