حکومت کا گورنراسٹیٹ بینک کے عہدے میں توسیع نہ کرنیکافیصلہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تین سالہ مدت ملازم کل (4 مئی کو) مکمل ہورہی ہے، رضا باقر کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہیں حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا تاہم 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے منتخب کئے گئے نئے وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ان کی مدت پوری کرنے کا موقع دیا تھا، جو 4 مئی کو مکمل ہورہی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی 3 سالہ مدت ملازمت کل مکمل ہورہی ہے، ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہم نے مل کر مختصر عرصے میں اچھا کام کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے ان کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا، رضا باقر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 × 5 =

Back to top button