حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے بعد بلاول کی تفریحات، فلم دیکھنے سنیما جا پہنچے

ایک طرف جہاں حزبِ اختلاف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد حکومت کی مشکلا میں اضافہ ہوگیا ہے، وہیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جماعت کے اراکین کے ساتھ اسلام آباد کے تھیٹر میں فلم دیکھنے پہنچ گئے۔بلاول بھٹو زرداری کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ اپنی سیاسی کارکردگی سے بالکل مطمئن سنیما میں بیٹھے فلم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے ٹوئٹر پر بلاول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “چیئرمین پی پی پی اسلام آباد کے ایک تھیٹر میں پارٹی ایم این ایز کے ساتھ فلم دیکھ رہے ہیں۔”⁦@BBhuttoZardari⁩ Chairman PPP watching film with social gathering Mnas at a theatre in islamabad , the happines on his face present his convention and on the opposite aspect Imran khan is nervous pondering abt his future . pic.twitter.com/NuXmGpyls4

— Nabil Gabol (@Nabilgabol) March 13, 2022

انہوں نے مزید لکھا کہ “ان کے چہرے پر خوشی ان کے اطمینان کو ظاہر کر رہی ہے ، جبکہ دوسری جانب عمران خان اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ کر پریشان ہو رہے ہوں گے۔”ایک اور ٹوئٹ میں نبیل گبول نے لکھا کہ “ابھی سینٹورس اسلام آباد میں چیئرمین بلاول کے ساتھ فلم دیکھ رہے ہیں۔”Right now watching film at Centauras islamabad with Chairman Bilawal . pic.twitter.com/fd2pF0kuiA

— Nabil Gabol (@Nabilgabol) March 13, 2022

مذکورہ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ ، نبیل گبول ، فیصل کریم کنڈی ، سینیٹر شیری رحمان اور شازیہ مری سمیت دیگر افراد بھی تھیٹر میں موجود ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button