خاکہ بناکر نوعمر لڑکے کا رضوان کو خراجِ تحسین

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو نو عمر لڑکے نے خاکہ بناکر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے نو عمر لڑکے کی جانب سے بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور اس کے فن پر خوب داد دی۔ محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فرحان علی یہ ناقابلِ یقین ہے، آپ کی اس محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔ آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔محمد رضوان نے مزید لکھا کہ میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔محمد رضوان کا یہ خاکہ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہے جس پر صارفین نوعمر لڑکے کی اس کاوش اور کرکٹر سے محبت کو سراہ رہے ہیں جب کہ اسے اپنے اس فن کو جاری رکھنے کی بھی تلقین کر رہے ہیں۔ننھے مداح کی بابراعظم سےانوکھی فرمائشدوسری جانب گزشتہ دنوں کپتان بابراعظم نے 8 سالہ ہارون سوریا کا خط شئیر کیا جس میں انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کی پرفارمنس اور تمام کھلاڑیوں کے آٹو گراف کی فرمائش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × 2 =

Back to top button