
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائجیریا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نائجیریا براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے، خطے کے امن کے لیے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ Adsence Ads 300X250