خلاء میں کپڑے دھونے کی تیاریاں

اسپیس ایکس نے کرسمس کے لیے بدھ کے روز خلاء بازوں کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر شپمنٹ بھیجی ہے جس میں ان کے لیے تحائف، بھنی ہوئی ٹرکی اور کپڑے دھونے کا ڈٹرجنٹ شامل ہے۔

اسپیس اسٹیشن پر بھیجا جانے والا ڈٹرجنٹ مشہور بیان الاقوامی کمپنی کا ہے اور اُسے ایک سائنسی تجربے کے لیے بھیجا گیا ہے۔خلائی اسٹیشن میں موجود خلاء باز اس خصوصی طور پر بنائے گئے ڈٹرجنٹ کو استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھیں گے کہ یہ خلاء میں کیسے کپڑے دھوتا ہے۔کمپنی کے مطابق اسپیس اسٹیشن میں موجود خلاء باز کپڑے بدل بدل کر متعدد بار پہنتے ہیں۔ ان تک زمین سے نئے کپڑے شپمنٹ کے ذریعے پہنچائے جاتے ہیں۔ڈٹرجنٹ کے یہ تجربے ناسا کے اس مسئلے کو حل کرنے میں بھی مدد کریں گے کہ آئندہ وقت میں چاند اور مریخ پر جانے والے مشنز میں خلاء باز اپنے کپڑوں کو کیسے دھویا کریں گے۔جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لانڈری کے مسئلے کا حل نہ ہونے پر ہر سال اسٹیشن پر موجود ہر ممبر کے لیے 72.5 کلو گرام کے کپڑے بھیجے جاتے ہیں۔ڈٹرجنٹ کمپنی کے سینیئر ڈٓائریکٹر مارک سِوِک کا کہنا تھا کہ ایک بار خلاء میں طویل المدت دورے شروع ہوجائیں، لانڈری لازمی ہوجائے گی۔ناسا کے اندازے کے مطابق لانڈری کے بغیر خلاء بازوں کو مریخ کے ہر دورے کے لیے تقریباً 227 کلو گرام گرام کی ضرورت ہوگی۔سِوِک نے مزید کہا کہ ہم نے جو بنایا ہے وہ کیمائی اعتبار سے مکمل طور پر ختم ہونے کے قابل ہے اور اس کو اسپیس اسٹیشن کے بند–لوپ سسٹم میں کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ڈٹرجنٹ پروڈکٹ کی جون کی پریس ریلیز کے مطابق آئندہ برس کمپنی داغ مٹانے والی پروڈکٹ کو خلاء میں بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ان اشیاء کو خلاء باز مائیکرو گریویٹی میں آزما سکیں۔ناسا کا 2025 تک چاند پر انسانوں کو واپس بھیجنے کا مصوبہ ہے۔ جس کے بعد چاند پر ایک بیس بنائی جائے گی جس سے مریخ پر خلاء بازوں کو بھیجا جائے گا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button