خواب انسان دیکھتا ہے، میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لئےکھیلوں،وہاب ریاض

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ خواب انسان دیکھتا ہے، میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلوں۔

تفصٰلات کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈی ایچ اے انسٹیٹیوٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین سہولیات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ہمیشہ سے بہترین کرکٹ رہی ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند کی تھی ورلڈکپ سے پہلے دی ہنڈرڈ پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اب شہباز شریف ہیں، ان کو بہتر لگے گا کہ رمیز راجہ کو آگے چئیرمن کی ذمےداری دیتے ہیں یا نہیں، یہ سیاسی کام ہیں ان میں ہماری مداخلت نہیں ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم اچھا کررہی ہے، کبھی بھی ٹیم میں آنے کا موقع مل سکتا ہے، اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہوں کیا پتا کب موقع مل جائے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ سے بہت سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہےمیں خود بھی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کھیل کر پالش ہوا ہوں، پاکستان کے بہت سے کرکٹرز ڈیپارٹمنٹ کھیل کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ سے کھلاڑیوں کو معاشی طور پر بہت فائدہ پہنچا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کو لگاتار دو گیندوں پر دو مرتبہ آؤٹ کرنے والے واحد بولر کی سالگرہمحمد عامر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عامر کی صلاحیت پر مجھے کوئی شک نہیں، امید ہے وہ اچھی کارکردگی دکھا کر کم بیک کرے گا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

16 − thirteen =

Back to top button