خیبرپختونخوا میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کیساتھ منائی جارہی ہے

خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت سرکاری سطح پر عید الفطر آج منانے کے اعلان کے بعد پشاور میں شہر کے مختلف مقامات پر چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ میں عید کی نماز ادا کی گئی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے اور قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی ایبٹ آباد میں کل نماز عید ادا کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگینماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور خطبات میں مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت بھی کی گئی۔علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ بنوں، نوشہرہ، صوابی، ٹانک اور مردان سمیت صوبے کے تمام شہروں میں عید منائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر کل بروز منگل کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں30 minutes agoعید کے دوران کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان

عید کے موقع پر کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا…

9 hours agoشرعی شہادتوں کے بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں کو تبدیل نہیں کریں گے، مولانا سید عبدالخبیرآزاد

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے…

10 hours agoاسلام آباد میں نو سالہ بچی کا پُراسرارقتل، سوتیلے دادا دادی گرفتار

وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کوہ میں نوسالہ بچی کو مبینہ طور…

10 hours agoوزیر ریلوے کی ڈویژنل سپر نٹینڈنٹس کو عید کے موقع پر ہدایت

وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپر نٹینڈنٹس کو عید کے موقع پر اہم…

10 hours agoاسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا ، مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی…

10 hours agoشیخ رشید کی وِگ اتار کر لانے والے کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے سابق وزیر داخلہ…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × 1 =

Back to top button