خیبر پختونخوا حکومت کا عید کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نےعید کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو عید کے موقع کے حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں۔پابندی کا مقصد چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں لکھا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے، اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔محمود خان نے کہا کہ لہذا شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ مزید پڑھیں6 minutes agoیہ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، عمران اسماعیل

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ لوگ…

9 minutes agoکراچی سے جعلی پاکستانی دستاویزات پر سعودیہ جانےکی کوشش میں 2 مسافر گرفتار

کراچی سے جعلی پاکستانی دستاویزات پر سعودیہ جانے کی کوشش میں 2…

10 minutes in the past’وزیر اعلیٰ کے حلف کیخلاف لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش انصاف کی طرف اہم قدم ہے’

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے…

13 minutes agoمسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے، شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا…

16 minutes agoعید الفطر کے موقع پر راجن پور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

عید الفطر کے موقع پر راجن پور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی…

21 minutes agoعوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one × four =

Back to top button