’درجہ حرارت میں اضافے کو محدود کرنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کرنا ہوگا‘

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی موسم کے لیے طے کیے گئے کسی ہدف کو حاصل کرنا ہے تو لازمی ہے کہ فضاء سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کیا جائے۔

انرجی ٹرانزیشن کمیشن کے مطابق کاربن میں کمی کرنے والے مکینزم کی مارکیٹوں کو صاف رہنے اور باقاعدہ رہنے  کی ضرورت ہوگی، کیوں کہ یہ مساوی ذرائع عالمی تپش کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود رکھنے کے لیے اہم رستہ بنیں گے۔رپورٹ کے مطابق صرف قابلِ تجدید انرجی کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کرنا کاربن کی زیادہ پیداوار کو کم نہیں کر سکے گا۔دیگر طریقے جیسے کہ شجرکاری اور کاربن کو روکنا اور ذخیرہ کرنا بھی اہم طریقے ہوں گے۔سابق سربراہ سی بی آئی اور برطانوی حکومت کے موسمیاتی تغیر پر قائم کمیٹی سابق چیئر لارڈ ایڈائیر ٹرنر، جو اب انرجی ٹرانزیشن کمیشن کو چیئر کر ہے ہیں، کا کہنا تھا کہ کاربن آف سیٹس اور کاربن کی مارکیٹیں شک کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں کیوں کہ ان میں بے قاعدگی اور استحصال ہوتا تھا، لیکن اچھا کام کرنے والی مارکیٹیں بالکل ممکن تھیں۔ٹرنر نے کہا کہ ہم اس کے صاف کیے جانے کی حوصلہ افزائی کریں گے جو کمزور معیار اور کمزور دعووں کا حلقہ رہا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button