
وفاقی وزير شبلی فراز پر درہ آدم خيل ميں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے، فائرنگ سے ڈرائيور زخمی جبکہ گاڑی کے شيشے ٹوٹ گئے۔حملے ميں رہنما تحریک انصاف معجزاتی طور پر محفوظ رہے، شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔