دنیا بھر میں عوام 7 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی سے محروم

کرپٹو کرنسی کی آڑ میں دھوکے باز افراد رواں سال دنیا بھر میں لوگوں کے 7 ارب 70 کروڑ ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔(*7*)کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ پر نظر رکھنے والی بلاک چین فرم چین اینالائسز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2021 میں دھوکے باز افراد نے دنیا بھر میں عوام کو سبز باغ دکھا کر انہیں 7 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی سے محروم کردیا۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی نسبت 81 فیصد زائد ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا رقم میں سے1 ارب 10 کروڑ ڈالر تو صرف دھوکہ دہی کی ایک ہی کارروائی میں ہڑپ لیے گئے، اس فراڈ میں روس اور یوکرائن کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ۔2021 میں کرپٹو کرنسی فراڈ کا اہم منبع ’ رگ پلز‘ رہا، جس میں ملزمان نے نئی کرپٹو کرنسی کے ڈیولپرز بن کر عوام سے بھاری منافع کی آس پر انہیں فنڈنگ کرنے کی ترغیب دی اور بعد ازاں پیسے لےکر غائب ہوگئے۔ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ رگ پلز اسکیم (فراڈ)  2021 میں میں ہونے والےکرپٹو کرنسی کی مجموعی مالیت کا 37 فیصد رہا۔رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا کہ کرپٹو کرنسی خصوصا بٹ کوائن اور ایتھریم کی آڑ میں ہونے والے ان منظم مالیاتی جرائم میں میں جعل سازوں نے کرپٹو کرنسی میں نئے آنے والوں کو اپنا ہدف بنایا، جس سے دنیا بھر میں کرپٹوکرنسی کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔2020 میں اس مد میں ہونے والے ایکٹو مالیاتی جرائم کی تعداد 2052 تھی جو رواں سال بڑھ کر 3 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button