دنیا کو سیارچوں سے بچانے کا مشن، ڈارٹ اسپیس کرافٹ خلاء میں روانہ

ناسا نے منگل کی شب سیارچے کا رخ بدلنے کے ٹیسٹ کےلیے اسپیس کرافٹ روانہ کردیا۔ مشن کا مقصد اس بات کا پتا لگانا ہے کہ آیا ایسا ممکن ہے کہ دنیا کی جانب آتے سیارچوں کا رخ بدلا جاسکتا ہے۔

ڈارٹ اسپیس کرافٹ نے 33 کروڑ ڈالرز کے پروجیکٹ اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ پر وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے پرواز بھری۔اگر سب بہتر ہوا تو ستمبر 2022 میں یہ اسپیس کرافٹ 160 میٹر چوڑے سیارچے ڈائمورفوس سے 15 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائے گا۔جان ہوپکنز ایپلائیڈ فزکس لیبارٹری کی مشن آفیشل نینسی شیبٹ کا کہنا تھا ’یہ سیارچے کو تباہ نہیں کرے گا معمولی سی دھکیلے گا۔‘ڈائمورفوس، ڈِیڈائموس نامی ایک بڑے سیارچے کے گرد گھومتا ہے۔ ان دونوں سیارچوں کے جوڑے سے دنیا کو کوئی خطرہ نہیں لیکن سائنسدانوں کو اس ٹکر سے ہونے والے اثر کو دیکھنا ہے۔ڈائمورفوس، ڈِیڈائموس کے گرد 11 گھنٹے 55 منٹ میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ ڈارٹ کا مقصد ڈائمورفوس کو ہلکا کرنا اور اِس کا مدار 10 منٹ کم کرتے ہوئے ڈِیڈائموس کی طرف دھکیلنا ہے۔مدار کے دورانیے کو زمین پر ٹیلی اسکوپ سے ناپا جائے گا۔ مدار میں کم از کم 73 سیکنڈ کی تبدیلی کو کامیابی تصور کیا جائے گا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button