
برقی ریس برڈ نے شمالی اٹلی کے دریائے پو میں اپنی پہلی ٹرائل مکمل کرلی۔
ایک پائلٹ والی بوٹ کو دریا میں ماضی کے پاور بوٹ چیمپئن لُوکا فراری نے چلایااپنی پہلی فلائٹ مکمل کرنے والی ریس برڈ کی 2023 میں منعقد ہونے والی دنیا کی پہلی برقی ریس بوٹ چیمپئن شپ میں شرکت متوقع ہے۔ای 1 سیریز نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی پہلی مکمل برقی ریس بوٹ پانی پر برقی انقلاب لے آئی۔ریس برڈ، جو نورویجیئن ڈیزائنر سوفی ہورن کا خیال ہے، کا وزن 800 کلو گرام ہے اور لمبائی 23 فٹ اور چوڑائی 6.5 فٹ ہے۔بوٹ چلانے کے لیے پائلٹ ایک بند کاک پِٹ میں بیٹھتے ہیں۔بوٹ کو توانائی کی فراہمی کے لیے 150 کلو واٹ کی ایک برقی موٹر نصب ہے اور بوٹ کی ٹاپ اسپیڈ 50 ناٹیکل مائلز یعنی 58 میل فی گھنٹہ ہے۔ہائیڈرو فوائل ٹیکنالوجی بوٹ کو لہروں سے 16 انچ اوپر تک اٹھا دیتی ہے، جس سے کھچاؤ یا رگڑ کم ہوتی ہے اور اسپیڈ میں بہتری آتی ہے۔ای 1 کا کہنا تھا کہ بوٹ کو تیرنے سے زیادہ اڑنا چاہیئے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ریس برڈ کو خصوصی طور پر فوائل ٹو فوائل ریسنگ کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ 50 ناٹس کی اسپیڈ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ Adsence Ads 300X250