
امریکہ کے مشہور آگسٹا نیشنل پارک میں کل ماسٹرز کپ کا ایونٹ شروع ہونے جا رہا ہے جہاں دنیا کے مشہور گولفرز اپنے کھیل کا جادو چلائیں گے۔پہلا ٹی شاٹ کل جمعرات کو کھیلا جائے گا، ماسٹرز کپ کا افتتاح لیجنڈری چیمپئن جیک نکلوس، گیری پلیئر اور ٹام واٹسن کی رسمی ڈرائیو سے ہو گا۔
ایونٹ میں سب کی نگاہوں کا مرکز ٹائیگر ووڈز ہیں جنہوں نے گولف کے میدان میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔ شائقین گولف کے لئے یہ بات سب سے اہم ہے کہ ٹائیگر ووڈز جان لیوا چوٹوں کا شکار ہونے کے صرف 14 ماہ بعد اپنی پرانی فارم میں دکھائی دیں گے یا نہیں.ماسٹرز کپ میں خواتین گولفرز بھی اپنے کھیل کا جادو دکھائیں گی۔حال ہی میں اپنے گزشتہ پانچ مقابلوں میں تین مقابلے جیت کر عالمی نمبر ایک کی درجہ بندی پر پہنچنے والی اسکوٹی شیلفر بھی ماسٹرز کپ میں حصہ لیں گی۔اس کے علاوہ امریکی رائڈر کپ ٹیم کے ساتھی جسٹن تھامس، ڈسٹن جانسن اور کولن موریکاوا بھی ماسٹرز کپ میں جلوہ گر ہوں گے۔جبکہ یورپ کے معروف کھلاڑی جون راحم نے بھی ٹائٹل کے حصول پر نظریں جما لی ہیں۔چار بڑے ٹائٹلز جیت کر کیرئیر کا گرینڈ سلم مکمل کرنے والے برطانیہ کے مشہور گولفر روری میکلاری بھی ایونٹ کے سرکردہ کھلاڑی ہیں۔گزشتہ دو دن سے ہونے والی بارش کے باعث کھلاڑیوں کو پریکٹس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جبکہ محمکہ موسمیات نے کل جمعرات کو مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ Adsence Ads 300X250