دودھ میں ایک چٹکی یہ پاؤڈر ملا کر پی لیں، پیریڈز بھی نارمل ہوں گے اور درد بھی نہیں ہوگا، جانیں وہ راز جو بالی ووڈ اداکاراؤں نے بھی آزمایا

پیریڈز ہر ماہ وقت پر اور صحیح سے ہوں تو کسی بھی لڑکی یا عورت کو
کم از کم اپنی صحت سے متعلق خدشات ہی نہ رہیں کیونکہ ایک صحت مند عورت کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے پیریڈز ہونا اس کی نہ صرف بہترین اندرونی صحت کی نشانی ہے بلکہ اس کی ذہنی صلاحیت بھی اس سے واضح ہوتی ہے۔ اگر کسی لڑکی یا خاتون کو وقت پر پیریڈز نہ ہوں یا پھر دیر سے ہوں، کم ہوں، ایک ایک دن کے وقفے سے ہوں، یا ایک ایک ماہ کے فرق سے ہوں اور پھر کھل کر نہ ہوں، صرف بلڈ کلاٹس کی صورت میں ہوں اور تکلیف کی انتہا برداشت سے زیادہ ہو تو یہ ذہنی دباؤ کا شکار بن جاتی ہیں۔ اس سے کوئی دو رائے نہیں کہ جب تک پیریڈز صحیح سے نہ ہوں خواتین کو سکون محسوس نہیں ہوتا۔

ماہواری اور اس سے جڑا ہر مسئلہ خواتین کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ جس کا علاج بروقت نہ ہو تو یہ زندگی بھر پریشانی رہتی ہے۔ یہ کسی کو بھی ہوسکتی ہے اور بعض خواتین کو ایسے مسائل نہیں ہوتے تو وہ بھی کوشش کرتی ہیں کہ ایسی غذائیں کھائیں جس سے وہ مزید صحت مند ہوں اور ان کی ماہواری طریقے سے ہوتی رہے۔ اس کے لیے کئی بالی ووڈ اداکارائیں بھی پیریڈز ٹی پیتی ہیں۔ بازار میں Menstrual Tea کئی قسم کی دستیاب ہے جن کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایسی چائے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو گھر میں آپ خود بنا کر پی سکتی ہیں جس کے کوئی نقصان نہیں ہیں، اس کو وہ خواتین بھی پی سکتی ہیں جن کو پیریڈز کے مسائل ہیں اور وہ بھی استعمال کرسکتی ہیں جن کو
پیریڈز کے مسائل نہیں ہیں لیکن خود کو مضبوط رکھنا چاہتی ہیں۔

پیریڈز ٹی گھر میں بنانے کا طریقہ

٭ ایک گلاس پانی میں ایک کپ دودھ، ایک چمچ اجوائن کا پاؤڈر اچھی طرح پکائیں اور اس کو پی لیں۔ ہر روز دن میں کسی بھی وقت یا نہارمنہ 1 گلاس پی لیں اس سے پیریڈز کھل کر ہوں گے۔

٭ اگر آپ کے پاس اجوائن کا پاؤڈر نہیں تو آپ چوہاروں کو اچھی طرح باریک پیس کر ان کا پاؤڈر استعمال کیجیے لیکن اگر چوہارے کا استعمال کریں تو جوں ہی پیریڈز شروع ہوں اس چائے کو پینا چھوڑ دیں اور اسی وقت پیئیں جب آپ کو یہ مسئلہ ہو۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

16 + 9 =

Back to top button